ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک حکومت میں ہنگامہ، وزیر ایشورپا نے لکھا وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کے خلاف خط

کرناٹک حکومت میں ہنگامہ، وزیر ایشورپا نے لکھا وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کے خلاف خط

Thu, 01 Apr 2021 11:36:10    S.O. News Service

بنگلورو،یکم اپریل (ایس او نیوز)  کرناٹک حکومت میں وزیر کے ایس ایشورپانے ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا  کے خلاف بغاوت کردی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی شکایت کی ہے۔

ریاستی حکومت میں دیہی وزیر ایشورپا نے اپنے خط کی کاپی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کو بھی بھیجی ہیں۔ ایشورپا کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ان کے محکمہ سے بغیر اجازت لئے 774 کروڑ روپئے الاٹ کردیا۔ اس پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس الاٹمنٹ میں متعصبانہ رویہ اپنایا ہے۔

آپریشن کمل معاملے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو جھٹکا

اس سے پہلے ‘آپریشن کمل‘ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے کردار کی جانچ کے لئے ہائی کورٹ نے بدھ کو منظوری دے دی۔ بی جے پی لیڈر پر الزام ہے کہ ریاست کی کانگریس - جے ڈی ایس اتحادی حکومت کو گرانے کے لئے انہوں سے سازش کی۔ دراصل ایک آڈیو سامنے آیا تھا، جس میں یدی یورپا مبینہ طور پر ایک رکن اسمبلی کے بیٹے کو اس بات کے لئے راضی کرنے کی کوشش کر تے ہوئے سنے گئے کہ وہ اپنے والد سے استعفیٰ دلوائیں اور پھر پارٹی بدل لیں۔


Share: